”حماس نے آسمانی ابابیلیں بن کر اسرائیلی غرور خاک میں ملایا“

غزہ(مشرق نیوز)حماس نے آسمانی ابابیلیں بن کر اسرائیلی غرور خاک میں ملایا،حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں۔

حماس نے اسرائیل پر حیران کن و تاریخی حملے کےلئے ہزار نوجوانوں کی خصوصی فورس بنائی جن کی وجہ سے اسرائیلی فوج و خفیہ اداروں کو شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

سپیشل فورس کے اہلکار اپنے اہداف تک اچانک آسمان سے چھلانگ لگا کر یا سمندر کا سینہ چیر کر پہنچے اور دشمن کو سنبھلنے کا بالکل بھی موقع نہ ملا،مقصد کے حصول کےلئے حماس نے جانبازوں کو پیرا گلائیڈرز، بلڈورز ،خطرناک موٹر سائیکلنگ کی خصوصی تربیت دلوائی ،تینوں مہارتیں ہی آپریشن کی کامیابی کا سبب بنیں۔

حماس کے قریبی ذرائع نے بتایا پیرا گلائیڈرز سے لینڈنگ و موٹر سائیکلنگ کے ذریعے ہدف تک پہنچنے پھر بلڈورز کی مدد سے مضبوط دیواروں ،رکاوٹوں کو گرانے کی مشق کےلئے غزہ میں فرضی اسرائیلی بستی تعمیر کی گئی تھی۔