ریاست کے محسن کب تک ”انڈیا کے یار“ کہلائینگے،جاوید لطیف

پاکپتن(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے کہا ہے ریاست کے محسن کب تک گولی کا نشانہ بنیں گے، کب تک انڈیا کے یار کہلائیں گے، مہنگائی کی وجہ سے ساڑھے 7کروڑ لوگ 2وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

جاوید لطیف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہامہنگائی نے لوگوں کا جینا مشکل بنا دیا، نواز شریف کے دور میں ڈالر 95 سے 105 کا تھا، لوگ پوچھتے ہیں نواز شریف کی آمد پر کیسا جشن منائیں تو نوازشریف کہتا ہے کیسا جشن؟۔