زلزلے پر غمزدہ،بحالی کوششوں میں افغانستا ن سے ہر ممکن تعاون کرینگے،پاکستان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان نے ہرات میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بحالی کوششوں میں افغانستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کااعلان کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا حکومت ،عوام افغانستان میں آنےوالے تباہ کن زلزلے پر غمزدہ ہیں،جاں بحق ہونےوالوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہیں۔

دفتر خارجہ نے مزید کہاپاکستان مشکل وقت میں افغان بھائیوں اور بہنوں کےساتھ کھڑا ہے،زلزلے سے متاثرہ افراد کی ضروریات کا اندازہ لگانے کےلئے افغان حکام سے رابطے میں ہیں اور پاکستان افغانستان کو بحالی کوششوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔