حیدرآباد(مشرق نیوز)نیوزی لینڈ کو دھچکا،کپتان کین ولیمسن دوسرے میچ سے بھی باہرہوگئے۔
بلیک کیپس کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں گیری اسٹیڈ نے کہا کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، فیلڈنگ میں اب بھی مشکل کا سامنا ہے،تیسرے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
ہیڈ کوچ کیوی ٹیم نے کہاحیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کی تیاری کر رہے ہیں، ٹریننگ سیشن کے بعد ٹیم پلیئنگ الیون کو فائنل کریں گے۔
نیوزی لینڈ کو دھچکا،کپتان کین ولیمسن دوسرے میچ سے بھی باہر



















