آفات سے نمٹنے کیلئے مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: ( ) وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے پاکستان میں آفات سے نمٹنے کیلئے مضبوط اور متحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے۔

نیشنل ریزیلینس ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انوار الحق کاکڑ نے کہا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز کی صورت میں آفات سے نمٹنے کیلئے مضبوط اور متحرک ادارہ جاتی ڈھانچہ موجود ہے، ضلعی سطح پر آفات سے نمٹنے کے انتظام وانصرام کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔