اسرائیلی دہشتگردی کےخلاف دفاع کا حق ہے، فلسطینی صدر

مقبوضہ بیت القدس(مشرق نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے اسرائیلی دہشتگردی کےخلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔

محمود عباس کی زیر صدارت فلسطینی اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا ، متعدد اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا فلسطینی عوام کو مسجد اقصیٰ کے احاطے اور فلسطینی علاقوں میںیہودی آباد کاروں و قابض فوجیوں کی دہشتگردی کےخلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،فلسطینی عوام کی حفاظت یقینی بنانے کےلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں۔