اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیر مذہبی امور انیق احمد کادورہ سعودی عرب کامیاب،کراچی کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کر لیا گیا۔
وفاقی وزیر انیق احمد نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد الحارثی سے ملاقات کی اورحج انتظامات میں بھرپور تعاون کرنے پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کیا۔
وزیر مذہبی امور نے کہامیرا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا،کراچی کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کر لیا گیا ، حجاج کو پہلے سے بہتر سہولتیں دیں گے،اسلام آباد میں سیرت میوزیم کا قیام انقلابی قدم ہے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبد الکریم العیسی 15 نومبر کو سیرت میوزیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، رابطہ عالم اسلامی متحرک و فعال کردار ادار کر رہی ہے۔
نواف بن سعید المالکی نے کہا آنےوالے حج کے دوران حجاج کی سہولتوں میں مزید اضافہ ہو گا، دنیا بھر سے صرف 7 ممالک کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کیا ۔
اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر رابطہ عالم اسلامی سعد الحارثی نے کہا سیرت میوزیم 8 ہزار سکوائر میٹر رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔
کراچی بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل ،حجاج کو بہتر سہولتیں دینگے،انیق احمد

















