غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے انخلا میں27روز باقی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا ہے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا۔

اپنے بیان میں وزارت اطلاعات نے کہا غیر قانونی و غیرملکی افراد کے انخلا میں صرف 27دن باقی ہیں،دوسری صورت میں قانون نافذ کرنےوالے ادارے گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔