معاشی بہتری کاکریڈٹ اتحادی حکومت کوجاتاہے،اسحاق ڈار

لاہور(خبر نگار)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے اتحادی حکومت کے اقدامات سے روپیہ مستحکم اور معیشت بہتر ہورہی ہے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی ،ملکی معیشت و موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،گورنر پنجاب نے کہااسحاق ڈار نے ہر مشکل وقت میں معیشت کو سنبھالا اور صحیح ڈگر پر ڈالا،ماضی قریب میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کےلئے اسحاق ڈار کی نواز شریف ،ٹیم کےساتھ کوششیں کامیاب رہیں۔

بلیغ الرحمن نے کہانواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی عوام کےلئے امید کی کرن ہے۔

اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاگزشتہ اتحادی حکومت کے دور رس اقدامات سے معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے،عوام کو نواز شریف سے بہت زیادہ امیدیں ہیں۔