لندن (مشرق نیوز)سابق وزیراعظم ومرکزی رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہاہے نوازشریف کےساتھ ہونے والی ناانصافی کاازالہ کیاجائے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا نوازشریف سے ملاقات میں ملکی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اپنی تجاویز بھرپور طریقے سے پیش کیں،ن لیگ کی کارکردگی سے متاثر نہیں ہوں، نئی پارٹی کی ضرورت ہے اور گنجائش بھی، سیاست انتقام کا نام نہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا نواز شریف سے 35 سال کا تعلق ہے، میں استقبال کا قائل نہیں ہوں، 9مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی حکومتی ذمہ داری ہے،انتخابات میں ن لیگ جیتی تو وزارت عظمیٰ کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
نئی پارٹی کی ضرورت ہے اور گنجائش بھی،شاہد خاقان عباسی


















