کراچی(بیورورپورٹ)مقبول باقر صاحب! عوام کے غیض و غضب سے بچیں،جی ڈی اے ،ایم کیوایم پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام ( ف) نے سندھ میں مشترکہ سیاسی جدوجہد شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
ڈاکٹر صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم،فاروق ستار، علامہ راشد محمود سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نگراں وزیراعلیٰ ہاوس پیپلز سیکرٹریٹ بنا ہے، شفاف انتخابات کےلئے سندھ میں سسٹم توڑنے، الیکشن کمشنر کو ہٹانے اور افسروں کے بین الصوبائی تبادلے بہت ضروری ہے،ن لیگ ،قوم پرست جماعتوں سے بھی بات کریں گے،تینوں جماعتوں نے اکتوبر میں امن مارچ کی حمایت کا بھی اعلان کردیا۔
صفدر عباسی نے کہا 15سال لوٹ مار میں حصہ لینے والے ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں اور پیپلزپارٹی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اگر صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو افسروں کے نام لینے پر مجبور ہوں گے، افسروں کے بین الصوبائی تبادلے کیے جائیں ،افسوس عبوری حکومت بشمول نگراں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کی بی ٹیم کی حیثیت میں کام کرتی نظر آرہی ہے،موجودہ صوبائی الیکشن کمشنر کو فوری ہٹایا جائے ورنہ شفاف الیکشن ممکن نہیں۔
فاروق ستار نے کہا 3سیاسی فریقین ایک جگہ ساتھ بیٹھے ہیں،تاثر دیاگیا سندھ کارڈ استعمال کرینگے،سندھ پر بدترین کرپٹ ترین حکومت قائم رہی جس کےخلاف عوام اب کھڑے ہوں گے، پیپلزپارٹی کے 15سالہ اقتدار کا آڈٹ کرینگے، شفاف الیکشن کرانے ہیں تو لیول پلیئنگ فیلڈ قائم کرنا ہوگی، وزیراعلیٰ بدل گیا مگر کرپشن کی علامت موجود ہے،الیکشن کمیشن کے سامنے صورتحال رکھیں گے اور اگر صورتحال برقرار رہی تو قبضہ مافیا، کرپٹ مافیا قابض رہیگا۔
علامہ راشد محمود سومرونے کہاموجودہ پلیٹ فارم سے سابقہ قابض جماعت کا دھڑن تختہ کرینگے،قوم پرست جماعتوں کوبھی مشترکہ پلیٹ فارم میں شمولیت کی دعوت دیں گے،جے یوآئی رہنما نے خبردار کیا اگر اب مینڈیٹ چوری کیا گیا تو تمام جماعتیں میدان میںتب تک ہوں گی جب تک انصاف نہ دیا جائے، نگران وزیراعلیٰ صاحب! آپ عوام کے نمائندے ہیں پیپلزپارٹی کے نہیں، مقبول باقر صاحب عوام کے غیض و غضب سے بچیں،سسٹم کو توڑیں ورنہ ایسا نہ ہو عوام چیف منسٹر ہاو¿س کے گھیراو¿ پر مجبور ہوں۔
باقر صاحب! عوام کے غیض و غضب سے بچیں،جی ڈی اے، جے یو آئی ،ایم کیو ایم



















