غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو واپس جانے کیلئے یکم نومبر تک مہلت

اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس جانے کیلئے یکم نومبر تک مہلت دےدی۔

ایپکس کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاپاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا،غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو ملک سے نکل جانے کےلئے یکم نومبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی ۔

وزیر داخلہ نے کہاغیرقانونی مقیم غیرملکی مقررہ تاریخ تک تمام اثاثے فروخت کرنے اور اپنے وطن واپسی کے پابند ہوں گے، ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا اور جائیدادیں قرق کر دی جائیں گی۔