اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس پر سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے جب مارشل لا لگتے ہیں تو ہتھیارپھینک دیتے ہیں، پارلیمان کچھ کرے تو سب کو حلف یاد آجاتا ہے،قانون کا اثربالخصوص چیف جسٹس اور 2سینئر ججزپرہوگا، اختیارات کوکم نہیں بانٹا جارہا ہے، قانون کا اطلاق آئندہ کے چیف جسٹسز پر بھی ہوگا، چیف جسٹس کا اختیار اور پارلیمنٹ کا اختیار آمنے سامنے ہے، کچھ ججز سمجھتے ہیں پارلیمنٹ اور چیف جسٹس کا اختیار آمنے سامنے ہے، کچھ ایسانہیں سمجھتے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا انصاف تک رسائی کےلئے عدالت کو آزاد ہونا چاہیے، پہلے بتائیں ایکٹ سے انصاف تک رسائی کا بنیادی حق کیسے متاثر ہوتا ہے، درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے ہم بہت آگے نکل چکے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہافرد واحد نے ملک کی تباہی کی ، فرد واحد میں چاہے مارشل لا ہو یا کوئی بھی، آپس میں فیصلہ کرناہے، ججز سے آپ کو کیا مسئلہ ہے، ایک چیف جسٹس نے فیصلہ کیاوہ ٹھیک ہے زیادہ کریں توغلط ہے، قانون ایک شخص کےلئے کیسے ہے یہ بھی سمجھ نہیں آیا، سب بس پارلیمنٹ پر حملہ کر رہے ہیں، دیکھیں قانون عوام کےلئے بہتر ہے یا نہیں،پارلیمان کو احترام دینا ہوگا۔
فرد واحد نے ہمیشہ تباہی کی،پارلیمان کو احترام دینا ہوگا،چیف جسٹس

















