لاہور (کورٹ رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
جسٹس سلطان تنویر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کےخلاف اہلیہ قیصرہ الٰہی کی جانب سے دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت کی،ڈی آئی جی آپریشنز ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے وکیل شان گل عدالت پیش ہوئے اورعدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
لاہور پولیس کی جانب سے جمع جواب میں موقف اختیار کیا گیا پرویز الٰہی کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی، معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں،جسٹس سلطان تنویر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا سپیشل ڈویژن بنچ میں جانا ہے، مزید کیسز کی سماعت نہیں ہوسکتی اگر وقت بچاتو توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی،بعدا زاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
پرویزالٰہی گرفتاری کیس،پولیس افسروں کی غیر مشروط معافی

















