سائفر کیس ،عمران کی درخواست ضمانت پر ان کیمر ہ سماعت کیلئے پٹیشن دائر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کردی،متفرق درخواست ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور کی جانب سے دائر کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی متفرق درخواست پیر کو سماعت کےلئے مقرر کردی، چیف جسٹس عامر فاروق متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔