اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے امید ہے موجودہ سال اور آنے والے برسوں میں پاکستان ،چین کے تعلقات کامیابیوں کے مزید سنگ میل عبور کریں گے۔
اپنی ٹوئٹ میں مرتضیٰ سولنگی نے کہاعوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط وخوشگوار ہوںگے۔
پاک چین تعلقات مزید سنگ میل عبور کرینگے،مرتضیٰ سولنگی

















