عمران خان کی 9 ضمانت درخواستوں پر فیصلہ پیر کو ہوگا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 ضمانت درخواستوں پر فیصلہ پیر کو سنایا جائےگا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کی کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری فیصلہ سنائیں گے۔

علاوہ ازیںسائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پرسماعت آج ہوگی،چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔

دریں اثنا بشریٰ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس بھی سماعت کیلئے مقرر ہے۔