اسلام آباد : ( )ایف آئی اے نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرادیا۔
ایف آئی اے نے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی عدالت میں جمع کرایا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے 28 گواہوں کے بیانات کے ساتھ چالان جمع کرایا۔
چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کی ہے۔
سائفر کیس: چالان جمع، عمران اور شاہ محمود قریشی قصور وار
















