9 مئی کے ملزموں کو الیکشن نہیں لڑنے دیں گے،حساب دینا ہوگا،رانا ثنا

لاہور(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیر داخلہ و صدرن لیگ پنجاب رانا ثنا نے کہاہے سانحہ 9 مئی کے ملزموں کو الیکشن نہیں لڑنے دیں گے،حساب دینا ہوگا۔

پارٹی اجلاس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی اپنے تکبر کا شکار ہوئے اور اب کہہ رہے ہیں الیکشن نہیں لڑنے دیا جارہا،انتخابات لڑنے کےلئے معافی کا تقاضہ بھی کررہے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسا کوئی قانون نہیں جرم کرو اور پھر الیکشن لڑنے کیلئے معافی کے طلب گار بن جاو۔

لیگی رہنما نے کہا مقصد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی و سیاسی بحران سے نکالنا ہے،قائد 21اکتوبر کو وطن واپس آکر مینار پاکستان پر جلسے میں قوم سے خطاب کریں گے،پاکستان ترقی کے نئے سفر کا آغاز کرےگا۔