نیویارک (خواجہ فاروق)جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں،سکھوں کا بھارت کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ،فضا مودی قاتل،مقبوضہ کشمیر،خالصتان آزادہو کر رہے گا کے نعروں سے گونج اٹھی۔
بھارتی وزیر خارجہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر کشمیریوں ،سکھوں نے اقوام متحدہ کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہر ہ کیا،شد ید بارش کے باوجود کشمیریوں،سکھوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مظاہرین نے بھارت کیخلاف، مودی قاتل،مقبوضہ کشمیر،خالصتان آزادہو کر رہے گا کے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے بھارت اقوام متحدہ قراردادوں کا احترام کرو‘دہشتگرد کون ؟ مودی، مودی،آزادی سب کیلئے، آزادی کشمیریوں کےلئے ‘آزادی سکھوں کیلئے ،کشمیرکو چھوڑدو‘وادی سے فوج نکالو،کئے گئے وعدوں کا احترام کرو،جاگ جاﺅ جاگ جاﺅ اقوام متحدہ جاگ جاﺅ والے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے،صدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چودھری نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چودھری،ڈاکٹر غلام نبی فائی ، سابق ممبر کشمیر کونسل سردار سوار خان ، پیر علی رضا بخاری ، حلیم خان ، سردار ظریف ، سردار ذوالفقار ، زبیر خان ، تاج خان ،راجہ محتار ،سردار امتیاز ، ساجد سوار،سردار امرجیت سنگھ ، سردار ہمت سنگھ،سردار ہریت سنگھ ،خواجہ فاروق ،فاروق مرزا ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشتگرد بھارت نے کشمیریوں کےساتھ سکھوں کی نسل کشی بھی شروع کردی،بھارت کادہشتگرد چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، کشمیر ،خالصتان کی سنگین صورتحال عالمی توجہ کی متقاضی ہے ۔
مقررین نے مزید کہابھارت میں اقلیتوں پر بدترین مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے گئے، کینیڈا میں سکھ رہنماﺅں کاقتل بڑی سازش ہے،دنیا بھارت کو کٹہرے میں لائے ،مودی حکومت کی دہشتگردی کو نہ روکا گیا تو عالمی امن تباہ ہوجائےگا،بھارتی حکومت کچھ بھی کرلے مقبوضہ کشمیر اور خالصتان آزاد ہوکر رہے گا،بھارت جلد ٹکڑ ے ٹکڑ ے ہونےوالا ہے،کینیڈا سمیت عالمی دنیا سرجیکل سٹرائیک دھمکیوں پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے۔
جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں،سکھوں کا بھارت کیخلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ


















