لاہور (خبر نگار)پی ٹی آئی نے نگران وزیراعظم کے بیانات کو نہایت غیرذمہ دارانہ، تشویشناک اور ناقابل قبول قرار دےدیا۔
اعلامیے کے مطابق ترجمان نے کہاانوار الحق کاکڑ کے بیانات ملک میں جاری غیرآئینی و غیراخلاقی سیاسی انجینئرنگ میں نگران حکومت کے کردار کی نشاندہی کرتے ہیں،نگران وزیراعظم دستور میں طے شدہ ذمہ داری ادا کرنے کے بجائے غیرمتعلقہ معاملات میں بیان بازی کرکے الجھاو پیدا کرنے اور قوم کا وقت ضائع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی ترجمان نے کہاتحریک انصاف یا چیئرمین کو انتخابات سے باہر کرنا نگران وزیراعظم کے بس میں ہے نہ قوم ایسی کسی سازش کو قبول کرے گی،عدالتوں سے سزا یافتہ بھگوڑے کی وطن واپسی کے اعلان پر نگران وزیراعظم کی زبان و بیان سے جھلکتی نرمی مجرمانہ ”لندن پلان“ کا شاخسانہ ہے، ترجمان نے کہاپاکستان کا مستقبل نسبتاً بہتر نہیں، کلیتاً منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور ہر لحاظ سے شفاف انتخابات میں پوشیدہ ہے،عمران خان کو بیلٹ پیپر سے غائب کرنے کی مکروہ کوشش ملک و قوم کیخلاف مجرمانہ اقدام ہوگا جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عمران کو بیلٹ پیپر سے غائب کرنے کی مکروہ کوشش مجرمانہ اقدام ہوگا،پی ٹی آئی


















