عید میلاد النبی،قیدیوں کی سزاﺅں میں 90روز کمی

سلام آباد (بیورورپورٹ)صدر مملکت عارف علوی نے عید میلاد النبی کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 90 روز کمی کی منظوری دےدی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے سزاﺅں میں کمی کی منظوری آرٹیکل 45 کے تحت دی،اطلاق قتل ، جاسوسی و ریاست مخالف سرگرمیوں ،زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغوا اور دہشتگردی میں سزا یافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔