اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کے تعاون سے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فیصلہ وزیر اعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ،حکام نے حج آپریشن میں اب تک استعمال ہونےوالے سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کہا وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق عازمین حج کی سہولت و آگاہی کیلئے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل تیار کی جائے گی تاکہ سہولتوں و شکایات کے انداراج کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جا سکے، سسٹم کے ذریعے عازمین حج آپریشن و سہولتوں پراپنا فیڈ بیک ڈیجیٹلی طور پر دے سکیں گے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل ہونے تک حج آپریشن کے موجودہ سسٹم کو فوری اپ گریڈ کرنے اور خامیاں دور کرنے کی ہدایت کردی،وزیرمذہبی امور انیق احمد نے کہا حج آپریشن کے موجودہ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، چاہتے ہیں وزارت آئی ٹی معاونت کرے۔
حکومت کابڑا اقدام،حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

















