اسلام آباد،لاہور (بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاہے نواز شریف کی گرفتاری پر میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا ،نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ، کسی بھی ملزم کی وطن واپسی پر ریاست کا اپنا انتظام ہوتا ہے، نواز شریف سابق وزیراعظم ہیں ،عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں ،معاملے سے وزارت داخلہ کا کوئی لینا دینا نہیں ، میرے بیان کو سیاسی رنگ دیا گیا حالانکہ نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ،وطن واپسی پر نواز شریف کےساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائےگا۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاخوش آئند بات ہے نواز شریف ملکی سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں، عوام کا بڑا حصہ خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے،وطن واپسی پر نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائےگا۔
سرفراز بگٹی نے کہا چہ مگوئیوں و مفروضوں سے باہر نکل کر معاملات کو حقیقت کے آئینے سے دیکھنا ہوگا،نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ رانا ثنا نے نگران وزیر داخلہ کے بیان کو ”حد سے تجاوز“قرار دیتے ہوئے کہا سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، نواز شریف کےخلاف سازش کا خمیازہ عوام و ملک نے بھگتا ہے۔
رانا ثنا نے کہانواز شریف کےخلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک و عوام کےساتھ دشمنی کی گئی ،نواز شریف پر اللہ تعالی کی رحمت اور ساتھ عوام کی طاقت ہے،سرفراز بگٹی بیان بازی سے اپنا قد بڑھانے کی کوشش نہ کریں ،نواز شریف جیلوں و فورس کا سامنا کرچکے ہیں،نواز شریف کی فکر چھوڑیں اپنے کام پرتوجہ دیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہانواز شریف نے ائیرپورٹ سے 21 اکتوبر کو کہاں جانا ہے،فیصلہ وزیر داخلہ نہیں عوام کاہوگا،ہمیشہ کی طرح عدالتوں میں قانون کے مطابق تقاضے پورے کریں گے۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہاسرفراز بگٹی صاحب نواز شریف نے ائیرپورٹ سے کہاں جانا ہے آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ ہے ،فورس و تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کےلئے استعمال کریں،قائد نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے ،فیصلہ قائد ن لیگ وعوام کا ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے کہانواز شریف ملک کے 3 مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں ،جھوٹے کیس بنا کر بے بنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی،نواز شریف سے انتقام و دشمنی لیتے لیتے ملک کا ہر شعبہ برباد کر دیا، عوام کو بھوکہ اور بیروزگار کر دیا گیاجس کرسی پرتھوڑی مدت کےلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات سمجھنے کی غلط فہمی سے باہر آجائیں، نواز شریف نہیں ملک کی فکر کریں،2017 سے لےکر اب تک جھوٹے پروپیگنڈے و سازش سے عوام کےساتھ بہت ناانصافی ہو گئی،سرفراز بگٹی صاحب! جتنا سیاسی قد ہے اتنی بات کریں ۔
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب



















