پریکس اینڈ پروسیجر قانون ، سپریم کورٹ بار، پی ٹی آئی کے جواب جمع

اسلام آباد (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کےخلاف سپریم کورٹ میں الگ الگ جوابات جمع کرا دیئے ۔

عابد زبیری نے اپنے جواب میں کہا پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ،عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے ،پریکٹس پروسیجر قانون کےخلاف درخواستیں قابل سماعت ہیں،عابد زبیری نے استدعا کی قانون کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

نیاز نیازی نے اپنے جواب میں کہا پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون سے چیف جسٹس کو آئینی مینڈیٹ سے محروم کیا گیا ،قانون عدلیہ کے معاملات پر تجاوز ہے،آئین میں ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت درکار ہے، جب قانون بنا پارلیمان کے پاس 2تہائی اکثریت نہیں تھی،استدعا ہے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کےخلاف درخواستوں کو منظور کرکے قانون کو کالعدم قرار دیا جائے۔