خیبر ،پشاور(بیورورپورٹ)خیبر،ڈی آئی خان میں آپریشن،کمانڈرز سمیت4دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے،آئی ایس پی آرکے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں دہشتگرد کمانڈر کفایت عرف تور عدنان سمیت 3دہشتگرد مارے گئے، آپریشن 25، 26ستمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز ،دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں ،معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔
ادھر ڈی آئی خان کے کڑی ملنگ میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران دہشتگردی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب کمانڈر سمیع مارا گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق آپریشن کے دوران کمانڈر کرامت دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا، ہلاک ملزم حالیہ دنوں میں کانسٹیبل نذر کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
خیبر،ڈی آئی خان ، کمانڈرز سمیت4دہشتگرد جہنم واصل

















