شجاعت نے تمام سیاستدانوں کو ملکی مفاد میں مل بیٹھنے کامشورہ دےدیا

گجرات (بیورورپورٹ)سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے تمام سیاستدانوں کو ملکی مفاد میں مل بیٹھنے کامشورہ دےدیا۔

چودھری شجاعت نے کہاملکی مفاد کیلئے تمام سیاستدان اختلافات بھلا کر اکٹھے بیٹھیں،ہمیشہ کھل کر بات کرنے کا عادی ہوں، چودھری شافع و سالک کو کہاہے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دینا اور ظالم کا راستہ روکنا ہے،سربراہ ق لیگ نے مزید کہا الیکشن ہونا نہ ہونا بعد کی بات ہے، پہلے ملکی حالات ٹھیک ہونے چاہئیں، پرویزالٰہی کو کبھی تنقید کانشانہ نہیں بنایا۔

ادھر ق لیگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری شافع نے کہاعام انتخابات میں ن لیگ کےساتھ ملکر میدان میں اتریں گے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹیاں بنادیں،ن لیگ کی کمیٹی میں رانا ثنا،ایاز صادق ،سعد رفیق ،ق لیگ کی کمیٹی میں چودھری سالک ، طارق بشیر چیمہ اور چودھری سرور شامل ہیں،پیپلز پارٹی کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرکوئی بات نہیں ہوئی، امید ہے سندھ سے بھی ق لیگ کی کچھ سیٹیں نکلیں گی۔

چودھری شافع نے کہااگر ن لیگ والے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں بھی کرتے تو اوپن الیکشن کیلئے تیار ہیں، پنجاب میں 15 سے 20 امیدوار انتخابی میدان میں اتاریں گے اب الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔