کراچی(ایم این پی)ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھارت میں ٹوائلٹس کی تعمیر کےلئے مودی کو رقم عطیہ کرنے کی پیشکش کردی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر حریم شاہ نے بھارت میں ٹوائلٹس کی تعمیر کےلئے 10 لاکھ روپے کی خطیر رقم عطیہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ۔
حریم نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو احترام کےساتھ مخاطب کرتے ہوئے کہا ہیلو مودی جی بھارت میں ٹوائلٹس کی تعمیر کےلئے 10لاکھ روپے عطیہ کرنا چاہتی ہوں، براہ کرم میری رہنمائی کریں میں عطیہ کہاں کر سکتی ہوں۔
ہیلو مودی جی،ٹوائلٹس کی تعمیر کےلئے 10لاکھ عطیہ کرنا چاہتی ہوں،حریم شاہ



















