ہانگژو (ایم این پی)19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں سنگا پور کو11-0سے ہرادیا۔
پاکستان کی جانب سے ارباز احمد،ارشد لیاقت نے 3،3، عبدالرحمن، عماد، افراز، سفیان خان اور رانا وحید نے ایک، ایک گول سکور کیا۔
قومی ہاکی ٹیم 26ستمبر کو بنگلہ دیش کےخلاف اپنا دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن12بجکر 45منٹ پر کھیلے گی، ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں 12ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، ٹیموں کو 2 پول میں تقسیم کیا گیا ۔
پاکستان سمیت بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائیشیا، چائینہ، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔
ایشین گیمز ،قومی ہاکی ٹیم نے سنگاپور کو11-0سے پچھا ڑ دیا



















