لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہا ہے وطن کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونےوالے سپاہی شکیل شفقت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا مادر وطن کے تحفظ، سلامتی و دفاع کےلئے شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنےوالے قوم کے بیٹوں کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
وطن کیلئے جانیں دینےوالے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،شہباز شریف


















