نیویارک (خواجہ فاروق)وزیر خارجہ کی امریکہ میں اہم ملاقاتیں،روسی ہم منصب سمیت دیگر کےساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
جلیل عباسی جیلانی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سے ملے ،وفود کے ہمراہ اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
نگران وزیر خارجہ نے کیوبن ہم منصب برونو روڈیگیوز سے بھی ملاقات کی، دوطرفہ، کثیر الجہتی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا،مصری وزیر خارجہ صمیح شوکری سے ملاقات میں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے کاعزم کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی ایڈوائزر قونصلر ڈیرک چولیٹ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں، تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق



















