اسلام آباد(بیورورپورٹ)عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لاپتہ کیس میں ریجنل پولیس افسر راولپنڈی خرم علی کو نوٹس جاری کر کے ذاتی طور پر 26 ستمبر کو مفصل رپورٹ سمیت عدالت طلب کرلیا۔
سماعت ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے کی، سماعت شروع ہوئی تو سی پی او راولپنڈی کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں انہوں نے کہا سابق وزیر داخلہ اسلام آباد کی حدود سے گرفتار ہوئے، راولپنڈی پولیس کو کوئی علم نہیں۔
عدالت نے رپورٹ غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی اور قرار دیا شہر سے سابق وزیر سمیت 3 بندے گرفتار ہوجائیں اور پولیس کہے علم ہی نہیں ؟ عدالت نے آر پی او کو ذاتی طور پر عدالت پیش ہونے کا حکم دےدیا۔
شیخ رشید کہاں ہیں؟،معلوم نہیں،پولیس،عدالت برہم


















