ساہیوال(بےورورپورٹ) ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر کا ہائی سٹریٹ اور علامہ اقبال روڈ پر جاری کام کی سست روی پر اظہار ناراضگی، کاروباری نقصان کی وجہ سے تاجر پریشان ، مٹی کی وجہ سے عوام کا برا حال ہے، کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ لوگوں کی پریشانی کو ختم کیا جا سکے، شہر میں جاری کام کی جگہ پر پانی کا چھڑکاو بھی لازمی کیا جائے۔ وہ یہاں کمشنر آفس میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، چیف آفیسر ضلع کونسل محمد نواز، پسپ کے سٹی منیجراسجد خان اور انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر نے ہائی سٹریٹ اور علامہ اقبال روڈ پر کام کرنے والے ٹھیکیدار کو آفس بلا کر سختی سے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، انہوں نے کہا دکانوں کے سامنے پائپ لائن بچھانے جگہ کو ساتھ ساتھ فل بھی کیا جائے تاکہ دکانداروں کا کاروبار متاثر نہ ہو، انہوں نے زیر تعمیر سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کرنے کےساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کےلئے متبادل انتظامات کی بھی ہدایت کی۔
ہائی سٹریٹ ، علامہ اقبال روڈ پر جاری کام کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، ایڈیشنل کمشنر ساہیوال

















