اسلام آباد(بیورورپورٹ)غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان کو عدالت طلب کرلیاگیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے سول جج قدرت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ کےخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری کیا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ،ذرائع کے مطابق عدالت نے عملے کو اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام روبکار جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ۔
ادھر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لیگل ٹیم ، ڈاکٹر سے ملاقات کی اجازت دےدی،چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹارنی کے ذریعے لطیف کھوسہ، سمیرکھوسہ، سلمان اکرم سے ملاقات کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
دریں اثنااسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی 9مقدمات میںضمانت درخواستیں خارج کرنے کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیر نے سماعت کی،وکیل سلمان صفدر نے کہاچیئرمین پی ٹی آئی پر متعدد مقدمات اسلام آباد میں درج کیے گئے، بغاوت، غداری، فارن فنڈنگ، توہین جج اور توشہ خانہ کیس رجسٹرڈ کیے گئے، آرٹیکل 154 کی صریحاً خلاف ورزی ہے، ٹرائل کورٹ کے جج کو چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل میں قید ہونے سے آگاہ کیا،بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ٹرائل کورٹ کے جج کو چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دینا چاہیے تھا۔
جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں، ٹرائل کورٹ کے فیصلے سپریم کورٹ کے آرڈر سے مطابقت نہیں رکھتے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا آپ چاہتے ہیں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیں؟ فیصلہ کالعدم قرار دےکر ٹرائل کورٹ میں اپیلیں دوبارہ بحال کر دیں؟وکیل سلمان صفدر نے کہا جی بالکل! میرٹ پر جو بھی فیصلہ کرنا ہے کردیا جائے،دلائل کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
غیر شرعی نکاح کیس ، عمران خان کو عدالت پیش کرنے کاحکم


















