اسلام آباد،لندن(بیورورپورٹ)سابق وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہاہے باجوہ ،فیض قومی مجرم ہیں، دونوں کوکٹہرے میں لانا چاہیے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثنا نے کہامعیشت کی تباہی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں،باجوہ اور فیض حمید کو پرویز مشرف کی طرح انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
دریں اثنا لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا2014 سے 2017 تک کی سازش کے تمام کرداروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا،صرف سیاسی کرداروں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا انصاف نہیں ہوگا۔
جاوید لطیف نے کہا نواز شریف کو حکومت سے نکالنے والے تمام کردار بے نقاب ہو چکے ،کرداروں نے اعتراف جرم بھی کر لیا ،رہنما ن لیگ نے کہا مہنگائی کا ذمہ دار پونے 4 سال تک حکومت کرنے والا ہے، اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی پاکستان آگے بڑھے گا،ملک کو برباد کرنےوالے عناصر کا محاسبہ ضروری ہے۔
باجوہ ،فیض قومی مجرم،کٹہرے میں لانا چاہیے، رانا ثنا


















