اسلام آباد(بیورورپورٹ)ہیکرز نے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونےوالاسافٹ وئیر ہیک کرلیا اور 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پرفروخت کیلئے پیش کردیا۔
ہیکرز نے انٹرنیٹ پر ڈیٹا برائے فروخت کا اشتہار بھی دےدیا جس میں پاکستانیوں کا پرسنل ڈیٹا سیمپل کے طورپر دکھایا گیا ہے،ہیکرز نے کہا 250 سے زائد ریسٹورنٹس کا کسٹمر ڈیٹا بیس ہیک کرلیا ، شہریوں کے کریڈٹ کارڈ اور موبائل نمبرز کا ڈیٹا بھی سیمپل میں موجود ہے،ہیکرز کے اشتہار میں چھوٹے بڑے درجنوں ریسٹورنٹس کے نام موجود ہیں، مخصوص سافٹ وئیر پاکستان میں سینکڑوں ریسٹورنٹس استعمال کرتے ہیں۔
کس شہری نے کس ریسٹورنٹ میں کتنی بار اور کتنی ادائیگی کی، سارا ڈیٹا انٹرنیٹ پر موجود ہے،انٹرنیٹ پربرائے فروخت 22 لاکھ شہریوں کے ڈیٹاکی قیمت2 بٹ کوائن مانگی جارہی ہے،مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک بٹ کوائن کی قیمت 27 ہزار ڈالر ہے، پاکستانی روپوں میں 2بٹ کوائن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔
لاکھوں پاکستانیوں کا ریسٹورنٹس سافٹ وئیر سے ڈیٹا چوری

















