انٹرکالجیٹ سپورٹس فیسٹول میں ساہیوال کا نام روشن کرنیوالے ہیرو ہیں،کمشنر شعیب اقبال

ساہیوال(بےورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام انٹرکالجیٹ سپورٹس فیسٹول میں ساہیوال ڈویژن کی پہلی پوزیشن پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ڈویژن کا نام روشن کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں 16گولڈ میڈلز، چاندی کے 7اور کانسی 4تمغات حاصل کرنا ٹیم ورک اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرکے اپنے ڈویژن کا نام سربلند کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ایسے مقابلوں کے انعقاد سے بچوں میں خود اعتمادی اور ان میں چھپی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملتا ہے اور مستقبل میں بھی ایسی کھیلوں کے انعقادکا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

مزید برآںکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کر دی، تینوں اضلاع کی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے میلاد جلوسوں کے تمام روٹس پر بہترین انتظامات کریں، صفائی کو یقینی بنائیں اور سڑکوں کا پیچ ورک جلد مکمل کریں۔ انہوں نے ہدایات اپنے دفتر میں میلاد انتظامات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، اسسٹنٹ کمشنر جنرل علیزہ ریحان اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔


کمشنر شعیب اقبال سید نے عید میلاد النبی کے موقع پر میلاد جلوسوں کی حفاظت اور ان کے راستوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے بعثت رسول پوری دنیا کےلئے اللہ تعالیٰ کا خاص احسان ہے جس پر خوشی و مسرت کا اظہار حب رسول کے اظہار کا بنیادی تقاضا ہے، انہوں نے ڈویژن کے تمام بلدیاتی اداروں کو جلوس کے راستوں کا پیچ ورک بھی فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔