سیاسی کی بجائے عام شہریوں کے مقدمات سپریم کورٹ کی ترجیح

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے سیاسی کی بجائے عام شہریوں کے مقدمات کو ترجیح بنالیا،3روز میں کرمنل اور سول مقدمات سنے جائیں گے،کاز لسٹ جاری کرکے 225 مقدمات 5 بنچز کے سامنے سماعت کےلئے مقرر کردئیے گئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 25 مقدمات کی سماعت کرےگا،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 80 مقدمات سنے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 40 ،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم 3رکنی بنچ میں 40 مقدمات کی سماعت ہوگی،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ بھی 40 مقدمات کی سماعت کرےگا۔