اسلام آباد ( ) چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے معمول کے کیس سننا شروع کر دیئے ۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 5 میں سے 3 کیسز نمٹا دیئے ۔
سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کر دی ، قتل کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔
سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی جبکہ ملازمت بحالی کیلئے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایک دن میں 3 کیس نمٹا دیئے



















