جسٹس قاضی فائزکیلئے دعا گو،اب عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا، شہبازشریف

لندن (مشرق نیوز)صدر ن لیگ وسابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے دعا ہے نئے چیف جسٹس اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں اب عدل کے ایوانوں میں عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا۔

سابق وزیراعظم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاعدل آئین، قانون اور ضابطوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے، عوام عدل وانصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں۔

شہبازشریف نے کہا امید ہے دنیا میں پاکستانی عدلیہ کی ساکھ و نیک نامی میں اضافہ ہوگا، سابق وزیراعظم نے نئے چیف جسٹس کےلئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔