قانونی ٹیم نے نواز شریف کو واپسی کیلئے کلیئرنس دےدی

لندن (مشرق نیوز)قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دےدی،ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ کی واپسی کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیاگیا۔

قانونی ٹیم کے اراکین اعظم نذیر تارڑ ،امجد پرویز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا نواز شریف کو مقدمات میں قانونی مسائل پرکوئی مشکلات درپیش نہیں،نیب ترامیم پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا نوازشریف کی واپسی و کیسز سے کوئی تعلق نہیں۔

دونوں رہنماﺅں نے مزید کہا پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ایک وقت میں الیکشن ضروری ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ پر بار کونسل کا ری ایکشن بہترین ردعمل ہے۔