سمندری طوفان سے سعودی عرب کے متاثر ہونے کی خبریں غلط ہیں: مرکز موسمیات

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ مملکت کے سمندری طوفان سے براہ راست متاثر ہونے کے بارے میں گردش کرنے والی تمام خبریں غلط ہیں۔ اس حوالے سے میڈیا سنسنی خیزی پھیلا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ مملکت نیم بند سمندروں کو نظر انداز کرتی ہے جن میں بڑے طوفان نہیں بنتے۔ ان کے براہ راست اثر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپنے ذرائع سے معلومات لینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی ویب سائٹ اور مرکز کے ایکس پلیٹ فارم پر اکاﺅنٹ سے بھی آگاہ کیا۔