سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 18 ستمبر کو کیس کی سماعت کرونگا، رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بنچ پہلے ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کر چکا اور ممکنہ طور سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد بنچ تشکیل دیں گے۔