چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ،پاکستان بار کونسل کابائیکاٹ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ،پاکستان بار کونسل نے بائیکاٹ کااعلان کردیا۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے نام نوٹ میں کہا پاکستان بار جسٹس عمر عطا بندیال کے عشائیے میں احتجاجاً شرکت نہیں کرے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا چیف جسٹس عمر عطابندیال فل کورٹ ریفرنس نہیں لے رہے، پاکستان بار احتجاجاًعشائیے میں نہیں جائےگی،پاکستان بار چیف جسٹس کے ریفرنس میں عدالتی خامیوں و خوبیوں کی نشاندہی کرتی ہے ۔

وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل نے چیف جسٹس کاالوداعی ریفرنس نہ ہونے پر اپنا خطاب بھی جاری کردیا، ہارون الرشید کے خطاب میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور پر تنقیدکی گئی ، وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل نے کہا عدالت عظمیٰ میں 60 ہزار مقدمات زیر التوا ہیں، زیر التوا مقدمات مقرر اور نمٹانے کا کوئی شفاف طریقہ کار نہیں بنایا گیا،سپریم کورٹ میں سرکاری افسروں کو رجسٹرار مقرر کرکے آئینی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔