کچے میں انٹرنیٹ سہولت ختم کرنے کاحکم ،فوج کیساتھ ملکر آپریشن ہوگا،سندھ کابینہ

کراچی(بیورورپورٹ)نگران سندھ کابینہ کابڑا اقدام،کچے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنے کاحکم ،فوج کیساتھ ملکر آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا ،آئی جی سندھ نے امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی،آئی جی نے بتایا 2023 میں 218 لوگ اغوا ہوئے ،207کو بازیاب کرلیا،11 لوگ ابھی تک یرغمال ہیں،نگران وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو مغوی فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کردی۔

آئی جی سندھ نے کچے میں جاری آپریشن سے بھی آگاہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کچے میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسر و اہلکار تعینات کیے جائیں ،علاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت فوری ختم کی جائے، گھوٹکی کندھ کوٹ پل کی تعمیرکے کام کا آغاز کیاجائے،سندھ کابینہ نے کچے میں پولیس، رینجرز و فوج کےساتھ ملکر آپریشن اور ڈاکووں، ڈرگ مافیا، سٹریٹ کرمنلز کیخلاف جامع آپریشن شروع کرنے کی منظوری دےدی۔