کوئٹہ،اسلام آباد (بیورورپورٹ)مستونگ میں دھماکہ،جے یوآئی رہنما و ترجمان پی ڈی ایم سینیٹر حافظ حمد سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔
سینیٹر حافظ حمدجلسے میں شرکت کےلئے منگوچر جارہے تھے گاڑی کے قریب اچانک دھماکہ ہوگیا،زخمی ہونے والوں میں2گن مین بھی شامل ہیں،ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس و دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے کہا حافظ حمدمعمولی زخمی ہوئے ، تشویش کی کوئی بات نہیں،تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،دھماکے کے بعد جلسہ ملتوی کردیا گیا۔
ادھر سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن نے کہادھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہادہشتگردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،صوبائی نگران حکومت ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، جے یوآئی قائدین پر انتخابات سے قبل حملے کسی صورت قبول نہیں۔
صدر،وزیراعظم ودیگر رہنماوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہادہشتگرد ہر محب وطن کو نشانہ بنا رہے ہیں، پورا پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کےلئے متحد ہے،سابق صدر آصف زرداری نے کہادہشتگردی میں ملوث عناصر وسہولت کاروں کوقانون کی گرفت میں لایا جائے۔
مستونگ میں دھماکہ ، جے یوآئی رہنما وسینیٹر حافظ حمد سمیت 11افراد زخمی

















