اسلام آباد(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کو ہدایت کی ہے کابینہ اراکین کا تقرر کرتے وقت سیاسی وابستگی والے افراد سے اجتناب کیا جائے ۔
سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے نگران وزیراعظم کے سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا،مراسلے میں کہا گیا عام تاثر ہے نگران حکومت سابق حکومت کا تسلسل ہے، سیاسی جماعت نے حالیہ پریس کانفرنس میں نشاندہی کی ، پریس کانفرنس میں نگران حکومت پر الزام لگایا وہ سابقہ حکومت کی وراثت لےکر چل رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی سینئر سول سرونٹس کی اہم عہدوں پر تقرری کے وقت غیر جانبداری کو سامنے رکھا جائے۔
سیاسی وابستگی والے افراد کی تقرریاں نہ کی جائیں،الیکشن کمیشن کا سیکرٹری وزیراعظم کو خط



















