لاہور ( کورٹ رپورٹر)9مئی واقعات میں پی ٹی آئی رہنماﺅںمیاں اسلم اقبال ،فرخ حبیب ، حماد اظہر ،زبیر نیازی سمیت 16ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے راحت بیکری کے سامنے پولیس گاڑیاں جلانے و شر انگیز تقاریر کیس پر سماعت کی ۔
پولیس نے بتایا ملزم گرفتاری کے خوف سے دانستہ طور پر چھپ رہے ہیں،اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کیاجائے، عدالت نے میاں اسلم اقبال ،فرخ حبیب ، حماد اظہر ،زبیر نیازی سمیت 16کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع


















