اسلام آباد(بیورورپورٹ)افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بلیک اکانومی ،ملکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی اہم وجہ ہے،رپورٹ حکومت کو جمع کرادی گئی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیاافغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ پاکستان میں بلیک مارکیٹ کے قیام کی بنیادی وجہ ہے، افغان حکام و کاروباری افراد اشیا کی درآمد میں پاکستان کسٹمز سے غلط بیانی کرتے ہیں،ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت ایسی اشیا درآمد کی جاتی ہیں جو افغانستان میں استعمال ہی نہیں ہوتیں، درآمد ہونےوالی اشیا پاکستان میں ہی فروخت کر دی جاتی ہیں، اشیا اگر افغانستان جائیں بھی تو سمگل ہو کر واپس پاکستان آ جاتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت افغانستان کی درآمدات میں 67 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال 4 ارب ڈالر رہنے والی افغان درآمدات 2022-23میں 6.71 ارب ڈالر ہو گئیں،وفاقی حکومت کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے پاکستان کی سمال و میڈیم سکیل انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے پاکستانی معیشت پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں،رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو دنیا میں رائج انٹرنیشنل قوانین کے مطابق ترتیب دیا جائے۔
”افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بلیک اکانومی ،معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی اہم وجہ“

















