اسلام آباد (مشرق نیوز) وزارتِ خزانہ، توانائی اور آئی ایم ایف کے درمیان بجلی بلوں پر ریلیف کے بارے میں پیشرفت نہیں ہوسکی۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ریلیف اعلان کرنے کیلئے آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے وقت مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے اور ان کے گیس نرخوں میں فوری اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔
بجلی بنانے والی صنعتوں کیلئے رعایتی ٹیرف ختم کر کے نرخوں میں اضافے کا پلان فراہم کیا جائے۔ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے اور لائن لاسز اور بجلی چوری پر قابو پایا جائے۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔
آئی ایم ایف کیساتھ بجلی بلوں پر ریلیف کے بارے میں پیشرفت نہیں ہوسکی

















